بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم نے انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد بابر اعظم کپتان کی حیثیت سے ٹیسٹ میچز میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے۔

اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ ورلڈ کلاس بیٹر ہیں۔

بابر اعظم نے انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کیا۔ سابق کپتان نے بھی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 9 مرتبہ 100 یا زائد کا ہندسہ عبور کیا۔ 

واضح رہے کہ انضمام الحق نے یہ ریکارڈ مجموعی طور پر 131 اننگز کے دوران بنایا تھا جبکہ بابر اعظم نے یہ سنگ میل صرف 70 اننگز میں حاصل کرلیا۔ 

اسی طرح مصباح الحق نے کپتان کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے 189 اننگز میں 8 سنچریاں اسکور کی تھیں، جبکہ سابق کپتان عمران خان نے 186 اننگز میں 6 سنچریاں بنائی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف 4 رنز کا خسارہ رہا۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 119 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.