بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بائیڈن کے لڑکھڑانے پر میمز کا سمندر اُمنڈ آیا

امریکی صدر جو بائیڈن کے جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑانے کے واقعے پر لوگوں کو تفریح مل گئی، سوشل میڈیا پر میمز بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سابق صدر ٹرمپ کے بیٹے نے والد کی گالف کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بال آکر صدر کے سر پر لگی اور وہ گرگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’دوستو! یہ ہوا نہیں تھی۔‘

 کسی نے جو بائیڈن کو لفٹ کے استعمال کا مشورہ دے ڈالا تو کسی نے نائب صدر کمیلا ہیرس کو خوشگوار موڈ میں دکھایا اور لکھا کہ ’وہ اب صدر بننے کا سوچ رہی ہیں۔‘

کسی نے اینی میٹڈ کیرکٹرز، فٹبالرز اور گریمی ایوارڈز کی تصویریں کاپی پیسٹ کرکے امریکی صدر کو مذاق کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے تو روسی صدر کی گھڑ سواری کرتے ہوئے مشہور تصویر کے ساتھ بائیڈن کی آنسوؤں والی تصویر ملا کر شیئرکر دی۔

اٹھہتر برس کے بائیڈن اٹلانٹا جانے کے لیے طیارے میں سوار ہو رہے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی طیارے ’’ایئرفورس ون‘‘ کی سیڑھیوں پر کئی بار لڑکھڑا گئے، 78 برس کے بائیڈن اٹلانٹا جانے کے لیے طیارے میں سوار ہو رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.