جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بائیڈن صدارتی طیارے کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے

امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی طیارے ’’ایئرفورس ون‘‘ کی سیڑھیوں پر کئی بار لڑکھڑا گئے، اٹھہتر برس کے بائیڈن اٹلانٹا جانے کے لیے طیارے میں سوار ہو رہے تھے۔

پہلی بار لڑکھڑا کر جو بائیڈن ریلنگ پکڑ کر سنبھلے، لیکن پھر دو مرتبہ اور لڑکھڑائے۔

تیسری بار گھٹنوں کے بل گر پڑے۔ اٹھ کر سیلوٹ کرکے طیارے کے اندر چلے گئے

وائٹ ہاؤس نے صدر بائیڈن کو سو فیصد فِٹ قرار دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.