پاکستان سُپر لیگ (پی سی بی) کے ایڈیشن 6 کو ملتوی ہونے کے بعد پی سی بی اور ٹیم اونر میٹنگ میں بحث جاری ہے کہ بائیو سیکیور ببل میں کورونا کیسے داخل ہوا؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ٹیموں کوایونٹ سے قبل الگ ہوٹل میں قرنطینہ کرا کر دوسرے ہوٹل ٹرانسفر کیا گیا۔
فرنچائز مالکان نے پی سی بی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہوٹل اسٹاف بائیو سیکیور تھا، ہوٹل میں دیگر تقریبات بھی چل رہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیم اونرز سے میٹنگ میں پی سی بی نے خامیوں کا اعتراف کیا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کھلاڑیوں میں کورونا مثبت آنے والے کھلاڑیوں میں میں دو اسلام آباد جبکہ ایک لاہور کا کھلاڑی ہے۔
Comments are closed.