نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہیں۔ گڈ گورننس یقینی بنانے اور عوام کو آگاہی کی فراہمی میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ روک تھام، بجلی کی چوری کا تدارک اور دیگر اقدامات سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تحت معاشی استحکام کی حکمت عملی عوام تک پہنچانے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے موقع پر موجود حکام سے کہا اشتہارات کی مد میں اخبارات کے واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
انکا کہنا تھا کہ اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کیلئے تمام وفاقی وزارتوں اور اداروں سے فوری رابطہ کیا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق اے پی این ایس کے وفد میں صدر ناز آفرین، سیکرٹری جنرل سرمد علی اور فنانس سیکرٹری شہاب زبیری شامل تھے۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات بھی شریک تھے۔
Comments are closed.