جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اے ٹی سی لاہور نے مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کو اشتہاری قرار دیدیا

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دیدیا۔

اے ٹی سی لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کےاہم رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

عدالت نے جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا، اُن میں سابق وفاقی وزراء مراد سعید اور حماد اظہر بھی شامل ہیں۔

اے ٹی سی لاہور نے ان 3 مقدمات میں میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، حافظ فرحت، احمد خان نیازی، زبیر نیازی، حامد رضا، امتیاز محمود اور واثق قیوم عباسی کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے تھانہ سرور روڈ میں 2 اور تھانہ ماڈل ٹاون میں ایک مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.