پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کی جاتی امرا آمد

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا جلسہ بہت بڑا تھا، میں خود ٹریفک میں پھنسا رہا ہوں۔

غلام احمد بلور نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 1992ء میں بھی ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالا تھا، امید ہے اب بھی ملک کے لیے کچھ اچھا کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ اداروں نے نواز شریف کا ساتھ دیا تو میاں صاحب ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے، اگر سب مل کر ملکی ترقی کے لیے کام کریں تو ملک کی بہتری ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ بات چیت ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.