اےاین پی کے رہنما عبیداللّٰہ کاسی کو کلی کتیر کچلاک میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ملک عبیداللّٰہ کاسی کو 26 جون کو کچلاک سے اغوا کیا گیا تھا، ان کی لاش جمعرات کو پشین کے علاقے سرانان سے ملی تھی۔
اے این پی کے رہنما کے قتل کےخلاف کوئٹہ میں مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے منان چوک اور عالمو چوک کئی گھنٹوں تک بلاک رکھا، جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
بلوچستان پولیس کے مطابق اے این پی رہنما ملک عبید اللّٰہ کاسی کی بازیابی کے لیے اغواء کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.