عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے تحریک انصاف کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
اے این پی کے ترجمان زاہد خان اور سینئر رہنما میاں افتخار حسین نے زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کردی۔
شاہ محمود قریشی نے جواب دیا ہم حاضر ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس تین مئی کو ہوگی۔
ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ کہ ملک کا اہم مسئلہ معیشت، دہشتگردی اور سیاسی صورتحال ہے۔
کل جماعتی کانفرنس میں ان اہم مسائل پر غور کیا جائے گا اور ملک کو ان مسائل سے نکالنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
Comments are closed.