اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

اے این پی کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی نے اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمر بلور نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کل اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہیں کرے گی۔

ثمر بلور نے کہا ہے کہ اے این پی کو احتجاج میں شرکت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی۔

دوسری جانب دھرنے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے جے یو آئی ف کے قافلوں کی اسلام آباد کی جانب روانگی جاری ہے۔

گزشتہ روز پی ڈی ایم کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر کل (پیر کو) دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.