بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اے این پی کا مقررہ وقت پر ضمنی الیکشن کروانے کا مطالبہ

حکومتی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخاب مقررہ وقت پر کروانے کا مطالبہ کردیا۔

اے این پی خیبرپختونخوا کے سربراہ ایمل ولی خان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں اور انتظامات بھی مکمل کرلیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت پر ضمنی انتخاب کے بعد کم از کم خیبرپختونخوا سے اس گند کا خاتمہ ہوگا۔

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں انتخاب کے انعقاد کے لیے حالات بالکل سازگار ہیں، پاکستان کی بقا کی خاطر اے این پی نے اتحادی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.