لاہور : انسداد منشیات عدالت ميں رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس پر سماعت ہوئی۔اے این ایف کے دو گواہ منحرف، عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو بری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کیس سے بریت کے لیے درخواست دائر کی۔درخواست ميں موقف اختیار کیا گيا کہ مقدمہ جھوٹا ہے، استغاثہ کے پاس ٹھوس شواہد موجود نہیں، مقدمے میں اے این ایف کے افسران کا نام استعمال ہوا، میڈیا پر فواد چوہدری کے بیان کے بعد مقدمے کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔
سماعت کے دوران اے این ایف کے دو گواہ عدالت کے روبرو اپنے سامنے منشيات برآمد ہونے کے بیان سے منحرف ہوگئے۔گواہان نے کہا کہ ان کے سامنے رانا ثنا اللہ کے پاس سے منشیات برآمد نہیں ہوئی۔
Comments are closed.