وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اے آر وائی کو کرکٹ کے حقوق دلانے کے لیے پیپرا قونین اور قواعد کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حقوق دینے کے ہر قدم پر اے آر وائی کی غیر قانونی مدد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جیتی ہوئی کمپنی بلٹز کو مقابلے سے باہر کرنے کے لیے نا صرف ایویلیوایشن دوبارہ کی گئی بلکہ کمپنیوں کو نمبر دینے کا پیمانہ ہی بدل دیا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جب ’اے اسپورٹس‘ کو کرکٹ دکھانے کے حقوق دیے گئے اُس وقت اِس کے پاس لائسنس تھا ہی نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی ڈیلز کے نتیجے میں پی ٹی وی کو اب تک 52 کروڑ کا نقصان ہوچکا۔
وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ اے آر وائی کو نہ صرف کرکٹ دکھانے کے حقوق دیے گئے بلکہ اس کے ساتھ پیسے کمانے، اکٹھے کرنے اور بانٹنے کی اتھارٹی بھی اسے دے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے اے آر وائی کو اربوں کا فائدہ ہوا اور پی ٹی وی کو صرف ایک ایونٹ میں 52 کروڑ کا نقصان ہوا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاہدہ کیا گیا کہ پی ٹی وی اسپورٹس کو ایس ڈی سے ایچ ڈی کیا جائے گا، جس کے لیے کرائے کے بوسیدہ کیمرے لگا کر بے وقوف بنایا گیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کے اس معاشی قتل کے پیچھے عمران خان اور فواد چوہدری تھے، ان کا مقصد اے آر وائی کی نیو اسکرین کو خریدنا تھا جو آج ہم سب دیکھ رہے ہیں۔
Comments are closed.