مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ای ووٹنگ کے ذریعے ووٹنگ نہیں بلکہ الیکشن چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 کے ووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کررہے ہیں، کس کو بیوقوف بنارہے ہیں؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے پر تنقید کرنے والے ای ووٹنگ کی بات کر رہے ہیں، شرم آنی چاہیے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کی سازش سے برسراقتدار آنے والے انتخابی اصلاحات کی بات کررہے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ 8 سال خیبر پختونخوا کے حکومتی نظام کو تباہ کرنے والے نظام کی سمجھ اور دلچسپی کی بات کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 3 سال الیکشن اور معاشی اصلاحات پر سیاسی انتقام کو ترجیح دینے والے مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شہباز شریف نے وزیرِ اعظم عمران خان کی انتخابی اصلاحات کی پیشکش مجوزہ انتخابی اصلاحات پڑھنے کی زحمت گوارا کیئے بغیر ہی مسترد کر دیں۔
Comments are closed.