معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل کا کہنا ہے کہ آپ ای ووٹنگ پر آئیں، آپ کو دھاندلی کا مسئلہ ہی نہیں ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2013ء سے کہہ رہے ہیں آؤ الیکشن ریفارم کریں، ڈسکہ میں ریٹرننگ آفیسرز دباؤ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این اے 75 کا نتیجہ صبح ساڑھے 5 بجے کا آیا ہوا ہے، لیکن آر او اعلان نہیں کررہا، غنڈہ گردی سے باہر نکلیں، ابھی بھی وقت ہے۔
شہباز گِل نے کہا کہ سینیٹ میں چوری ہورہی ہے، 70 سے 80 کروڑ میں ایک سینیٹر بن رہا ہے، اگر آپ واقعی ایماندار ہیں تو آئیں ریفارمز کریں۔
Comments are closed.