بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ای سی سی اجلاس میں سیلاب متاثرین کےلیے 10 ارب کے فنڈز کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سیلاب متاثرین کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 10 ارب روپے فنڈ دینے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، اعلامیے کے مطابق این ڈی ایم اے 10 ارب روپے کے فنڈز سے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی اشیاء کی خریداری کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس میں این ڈی ایم اے کو 10 میں سے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں 18 اگست 2022 تک پاکستان پہنچنے والی پابندی والی اشیاء سرچارج کے ساتھ چھوڑنےکی اجازت دی گئی۔

ای سی سی نے ہدایت کی کہ پیراسیٹامول کی قیمتیں مناسب رکھنے کی نئی سمری بھیجی جائے۔

اعلامیے کے مطابق گوادر پورٹ سے گندم کی درآمد پر وزارت خوراک کی سمری مؤخر کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.