بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک ہفتے کے دوران 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد ہوگئی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اس دوران بجلی چارجز 19 پیسے فی یونٹ بڑھ گئے۔ بجلی چارجز 6.38 سے 6.57 روپے فی یونٹ ہوگئے۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسطاً 10 روپے 71 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، اسی طرح آلو کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ 

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں انڈے 5 روپے 38 پیسے فی درجن اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت اوسط 2 روپے 76 پیسے بڑھی۔ 

ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ آٹا، گھی، دال ماش، دال مسور، دال چنا اور مٹن بھی مہنگا ہوا۔

حالیہ ہفتے 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے کی کمی ہوئی۔ اسی طرح کیلے، دال مونگ اور لہسن بھی سستا ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.