ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 36 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے 12 پیسے، زندہ مرغی کی قیمت میں مزید 33 روپے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
چنے کی دال 10 روپے اور مسور کی دال 9 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئیں تاہم پیاز 4 روپے 13 پیسے فی کلو سستی ہوگئی۔
ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، 20 کلو تھیلے کی قیمت 26 روپے 85 پیسے کم ہوگئی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 2 پیسے فی کلو کمی ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 32 روپے 25 پیسے سستا ہوگیا۔
Comments are closed.