رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے اور کمی سے متعلق ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ بکرے کا گوشت 15 اور گائے کا گوشت 4 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق مسور کی دال اور آلو بھی ایک روپیہ مہنگے ہوگئے ہیں جبکہ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی ایک ہفتے میں 2 روپے 60 پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ انڈوں پر 9 روپے نیچے آگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیاز تقریباً پونے 3 روپے سستی ہوگئی، اس طرح ایک ہفتے کے دوران لہسن سمیت 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی رونما ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں صفر اعشاریہ 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، لہس کی قیمت میں 5 روپے 18 پیسے فی کلو کی کمی سامنےآئی ہے۔
Comments are closed.