بھارت کے شہر چنئی میں ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم نے بریانی مانگنے پر بیوی کو آگ لگا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جلنے کے دوران پدماوتی نے خاوند کو بھی گلے لگا لیا اور وہ بھی جھلس گیا۔
74 سالہ کروناکرن بریانی لایا تو اہلیہ نے بھی کھانے کے لیے مانگی جس پر اس نے بیوی کو آگ لگا دی۔
70 سالہ پدماوتی منگل کو چل بسی تھی جبکہ کروناکرن گزشتہ روز فوت ہوگیا۔
قبل ازیں، پڑوسیوں نے انہیں بےہوشی اور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا، دونوں کے جسم آدھے جل چکے تھے۔
پدماوتی نے پولیس کو بیان دیا کہ پیر کو رات آٹھ بجے خاوند ریسٹورنٹ سے بریانی لایا اور اکیلے ہی کھا رہا تھا۔
خاتون نے کہا کہ جب میں نے اس سے کہا کہ میرے لیے کیوں نہیں لائے تو پہلے اس نے غصہ کیا اور بعد ازاں تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔
Comments are closed.