مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کے تیر چلادیے کہا ایک شخص ملک میں انتشار پھیلاتا رہا ہے۔
قصور میں ن لیگی جلسے سے خطاب میں ملک احمد خان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو خوبصورت بنایا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے غریب کو روز گار کے مواقع فراہم کیے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلاتا رہا، اس نے افواج پاکستان کے خلاف سازش کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس شخص نے پاکستانی سیاست میں بھی سازش کی، اس شخص نے 9 مئی کو ملکی اداروں پر حملہ کرایا۔
ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ اس شخص نے نواز شریف اور اُن کے ساتھیوں کے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے۔
Comments are closed.