جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ایک سے 10 برس کی عمر کے بچے کورونا میں مبتلا ہونے لگے

بچوں میں کورونا وائرس تیسری سے پھیلنے لگا، وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی دن میں ایک سال سے 10 سال کے بچوں میں کورونا کے مثبت کیس 49 سے بڑھ کر 92 ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اسلام آباد کے نوجوان کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق 24 گھنٹے میں ایک سے 10 سال کے 92 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 10.7 فیصد ہو گئی، ایک دن میں ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دس فیصد رہی، جبکہ مزید 67 افراد انتقال کرگئے۔

24 گھنٹوں میں مزید 4 ہزار468 کیس رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 279 ٹیسٹ کیے گئے۔

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6 ہزار 601 ٹیسٹ کیے گئے، 709 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 10.7 فیصد ہوگئی۔

ایک سے دس سال کی عمر کے بچوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کے 92 بچے کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 25 مارچ کو کورونا کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 49 تھی ۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 سے 30 سال کے 193 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، 31 سے 45 سال کی عمر کے 145 افرادکورونا 81 سال سے زائد عمر کے 4 افراد کورونا کا شکار ہوئے، گزشتہ روز 383 مرد اور 280 خواتین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.