جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ایک دن میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے: این سی او سی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 551 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 658 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 14 ہزار 743 ہے۔

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر میں ہیلتھ کئیر ورکرز بھی متاثر ہوئے ہیں جس کی رپورٹ این سی او سی نے جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز سب سے زیادہ سندھ میں متاثر ہوئے، سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 5 ہزار 577 پہنچ گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 150 ہیلتھ کیئر ورکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.