پاکستان میں ایک دن میں مزید 101 ہیلتھ کئیر ورکرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 15 ہزار 968 ہوگئی ہے۔
ملک میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 578 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 578 ہے جبکہ ایک ماہ میں اب تک 868 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یاب ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد 15 ہزار237 ہے جبکہ ایک ماہ میں 8 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 153ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔
این سی او سی کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہیلتھ کئیر ورکرز سندھ میں 5 ہزار 676 متاثر ہوئے۔
Comments are closed.