ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

ایک دن زندہ رہنے کا امکان ظاہر کیے جانے والے بچے نے پہلی سالگرہ منالی

اسکاٹ لینڈ میں پیدائش کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے ایک دن زندہ رہنے کا امکان ظاہر کیے جانے والے بچے نے پہلی سالگرہ منالی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ میری نامی خاتون نے 23 ہفتوں میں ہی بچے کو جنم دیا تھا، جس کے باعث نومولود کو کئی بیماریاں لاحق ہوگئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے بچے کی زندگی سے متعلق ایک دن کا امکان ظاہر کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیکٹر نامی بچہ اب تک اپنی زندگی کی 259 راتیں اسپتال میں گزار چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بچے کی پیدائش کے 40 گھنٹے تک اس کی والدین سے ملاقات نہیں کرائی گئی تھی۔

اسپتال کا عملہ تصویریں بھیج کر والدین کو بچے کی حالت کے حوالے سے آگاہ کرتے تھے۔

بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ یہ 12 ماہ آسان نہیں تھے تاہم پھر بھی میں بہت خوش ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.