مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک تو جعلسازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نہ جاؤں، اسی لیے سائفر ہی غائب کر دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفر گم گیا۔
انہوں نے کہا کہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے۔
ن لیگ کی رہنما کا کہنا ہے کہ قومی امانتوں میں خیانت کر کے ریاست کےمفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔
مریم نواز یہ بھی کہنا ہے کہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نہ ہو۔
Comments are closed.