گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد آج بڑی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
دوسر ی جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 1762 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 10 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.