کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 100روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 2258 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 972 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کے بھاؤ میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور 1714 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.