بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ڈکیت باپ بیٹا گرفتار

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے زخمی ڈاکو سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان آپس میں باپ اور بیٹا ہیں۔

پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والی خاتون کا پیچھا کیا اور گھر کے باہر خاتون سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ متاثرہ خاتون نے شور مچا دیا۔

گشت پر مامور اہلکاروں نے ملزمان کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان بلال ولد شعیب اور عظیم ولد بلال آپس میں باپ اور بیٹا ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے خاتون سے چھینا ہوا پرس جس میں 2 چیک بکس، نقد رقم اور 3 عدد موبائل فون، 2 عدد پستول 30 بور، لوڈ میگزین اور 1 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.