ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2250 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہے۔
ملکی تاریخ میں آج تک فی تولہ سونے کا یہ بلند ترین بھاؤ ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 929 روپے بڑھی ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 661 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 784 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.