
کراچی کی وفاقی سروس ٹربیونل کی عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لاء بختیار چنہ کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کر دیا۔
ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء کی مختصر مدت میں چوتھی بار تبادلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء کا تبادلہ کراچی سے اسلام آباد کر دیا ہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مختصر مدت میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چوتھی مرتبہ تبادلہ کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.