بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایڈیشنل آئی جی موٹر وے کی گاڑی پر فائرنگ کا ملزم گرفتار

ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کو خیبر سے گرفتار کر لیا ہے۔

لنڈی کوتل بازار کے قریب پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر محمد بلال کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ وہ راولپنڈی کے قریب اے آئی جی سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث ہے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی ) موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں اُن کا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے زیرِ تفتیش ہے۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر کو راولپنڈی موٹر وے ایکسچینج کے قریب اے آئی جی کی گاڑی پر فائرنگ سے اے آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی زخمی اور ان کا بھائی نعمان آفریدی جاں بحق ہو گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.