گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حلف اٹھاتے ہی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
احمد اویس نے اپنا استعفیٰ نئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بھجوادیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کےنامزد گورنر بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نےگورنر سے حلف لیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا، حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔
حلف برداری کی تقریب میں پارلیمنٹیرینز، لاہورہائی کورٹ کےجج صاحبان نے بھی شرکت کی، صوبائی سیکرٹریز، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
Comments are closed.