بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ مایوسی کی وجہ سے کیا، مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، انہوں نے استعفیٰ وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوادیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب  نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ مایوسی کی وجہ سے کیا، انسان سال بھر نیک نیتی کے ساتھ محنت کرتا ہے، شہر کا بھلا کرنے کا سوچتا ہے، پھر لوگ اسے سیاست کی نظر کر دیتے ہیں۔

 مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ کوئی نیا ٹیکس نہیں تھا پرانا ٹیکس تھا، ماضی میں 16 کروڑ  سالانہ اور اس ٹیکس سے 3 ارب سے زائد جمع ہوتے، میں شفاف طریقے سے ٹیکس جمع کرنا چاہتا تھا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اخلاقی طور پر نہیں سمجھتا کہ مجھے مزید کام کرنا چاہیے تھا، شہر میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے الیکشن بھی نہیں لڑا، اگر میں الیکشن لڑتا، بارشوں میں اداروں کی کوآرڈینیشن خراب ہوتی، اچھے فیصلے سیاست کی نذر ہوگئے جس کی وجہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے لوگوں کو امید دی، ماضی میں بلدیہ عظمیٰ سے لوگ نالاں اور مایوس ہوگئے تھے، ماضی کے میئر نے کہہ دیا تھا کہ میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، مجھ سے عوام رابطہ کرتے تھے کیونکہ انہیں نظر آ رہا تھا کہ کام ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.