محکمہ تعلیم کے چیف سکریٹری نے ایڈشنل ڈائریکٹر فرناز ریاض کو ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن ایلیمینٹری/ سیکنڈری/ ہائر سکینڈری کا ڈاریکٹر مقرر کردیا.
انہوں نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہد زمان کو ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن کے عہدے سے ہٹا کر گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ٹنڈو باگو ضلع بدین کا پرنسپل مقرر کردیا گیا ہے۔
جبکہ پرنسپل کیڈر کی گریڈ 20 کی خاتون افسر اور ایڈشنل ڈائریکٹر فرناز ریاض کو ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن ایلیمینٹری/ سیکنڈری/ ہائر سکینڈری کا ڈاریکٹر مقرر کردیا گیا ہے.
واضح رہے کہ شاہد زمان اور ان کے پی اے عمران سولنگی پر اسکولوں کے لیے فرنیچر کی خریداری میں سنگین بدعنوانیوں کے الزامات عائد کیئے گئے تھے جس کا سکریٹری تعلیم اکبر لغاری نے نوٹس لیا تھا۔
سکریٹری تعلیم اکبر لغاری نے محکمہ تعلیم میں ہونے والے غبن کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ماہ قبل شاہد زمان کو عہدے سے ہٹانے کی سمری چیف سکریٹری کو ارسال کردی تھی جس کو اب منظور کرلیا گیا ہے۔ تاہم پی اے عمران سولنگی تاحال عہدے پر برقرار ہے۔
Comments are closed.