بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایچ آر سی پی کی خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر تشویش

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوامیں دہشت گردی میں قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں اور لوگ صدمے کا شکار ہوئے۔

ایچ آر سی پی کے مطابق ریاست کو محض دعوؤں کے بجائےحقیقی طور پر دہشت گردی پر قابو پانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

ایچ آر سی پی کے مطابق حکومت کو تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.