جدید ٹیکنالوجی کے آلات بنانے والی کمپنی ایپل نے حال ہی میں اپنے 100 غیر مستقل ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔
بلومبرگ نیوز کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ٹیکنالوجی سیکٹر نئی بھرتیاں روکنے والا ہے۔
رواں سال میٹا، ایمیزون، الفابیٹ، مائیکروسافٹ سمیت کئی کمپنیز نے اسی طرح کے اعلانات کیے ہیں۔
2022 سے پہلے تک ٹیکنالوجی کمپنیز بہت ملازمتیں دے رہی تھیں، اس کی ممکنہ وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کمپنیز کی مصنوعات اور خدمات کی مانگ میں اضافہ ہوا تھا۔
نیٹ فلکس نے رواں سال 450 ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیز بھی تذبذب کا شکار ہیں اس لیے وہ بھرتیوں کی رفتار کم اور ملازمین کو نوکری سے نکال رہی ہیں۔
Comments are closed.