ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

این سی او سی کی سفارشات کی روشنی میں تعلیمی ادارے بند ہیں، وزیراعلی بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی سفارشات کی روشنی میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوروناسےمتعلق قومی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں وڈیولنک کےذریعے شرکت کی، اجلاس میں وزیرداخلہ ضیاءاللہ لانگو، چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس اوردیگرحکام شریک ہوئے اور کوروناکی تیسری لہر سےپیدا صورتحال، کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے  کے لیے پیشرفت پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 5 فیصد سے زائد کیسز والے علاقوں میں اسکول عید تک بند جبکہ دفتری اوقات دوپہر2 بجے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ کووڈ 19 کی تیسری لہر کافی شدید اور خطرناک ہے، ہمیں اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا،بلوچستان میں اس وقت کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.