وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی سفارشات کی روشنی میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوروناسےمتعلق قومی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں وڈیولنک کےذریعے شرکت کی، اجلاس میں وزیرداخلہ ضیاءاللہ لانگو، چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس اوردیگرحکام شریک ہوئے اور کوروناکی تیسری لہر سےپیدا صورتحال، کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پیشرفت پر بریفنگ دی۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ کووڈ 19 کی تیسری لہر کافی شدید اور خطرناک ہے، ہمیں اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا،بلوچستان میں اس وقت کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔
Comments are closed.