بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این سی او سی کی بیرون ممالک جانے والوں کو فائزر لگانے کی اجازت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی۔

این سی او سی نے فائزر ویکسین سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں جس کے مطابق بیرون ممالک جانے والے فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ ان ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگائی جائیگی جہاں چینی ویکسین تسلیم نہیں کی جارہی ہے۔

سعودی عرب ورک ویزا پرجانے والے بھی فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.