بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج پھر ہوگا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کی صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ، خصوصی اجلاس آج پھر ہوگا۔

پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں خطرناک حد تک بڑھتے کیسز کی صورت حال اور ملک بھر میں آکسیجن بیڈ، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

پچاس سے ساٹھ سال کی عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن 30 مارچ سے شروع ہوگی ، ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں — کورونا کو ناں کریں۔

گزشتہ روز اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے صوبائی انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.