نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے سیاحت کی سرگرمی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد کے لیے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی اوسی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی جائے۔
اجلاس میں طے پایا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں 8 مئی سے 16مئی کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی، اس دوران تمام کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی۔
این سی او سی اجلاس میں فوڈ آؤٹ لیٹس، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس اور بیکری کو استثنیٰ ہوگا جبکہ سیاحت کی سرگرمی پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحتی مقامات، پارکس، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔
Comments are closed.