سابق وزیراعظم نواز شریف و مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے بعد آنے والا فیصلہ تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔
’جیو پاکستان‘ سے گفتگو میں محمد زبیر نے کہا کہ دوبارہ گنتی کے بعد جو فیصلہ ہوگا کھلے دل سے تسلیم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ این اے 249 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ہم مطمئن ہیں۔
سابق گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ اگر ووٹوں کا فرق کم ہوتو دوبارہ گنتی میں نتیجہ تبدیل ہوسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تندو تیز جملے تو سیاسی عمل کا حصہ ہوتے ہیں، دوبارہ گنتی کے بعد جو نتیجہ آئے گا وہ قبول کریں گے۔
Comments are closed.