بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 75 ڈسکہ میں انتخاب سے پہلے پولیس نے 300 افراد کی فہرست تیار کرلی

ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب سے پہلے پولیس نے 300 سے زائد افراد کی فہرست تیار کرلی۔

ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق جن افراد پر نقص امن کا شبہ ہے، ان کے نام فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ فہرست میں آدھی تعداد ن لیگ اور آدھی پی ٹی آئی کے افراد کی ہے۔

پولیس نے دفعہ107 اور دفعہ 150 کے تحت روزنامچے میں اندراج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق متعلقہ افراد سیاسی لڑائی جھگڑوں میں ملوث رہے ہیں۔ یہ افراد عدالتوں میں ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔

 پولیس کے مطابق ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ مچلکوں کے ساتھ امن میں خلل نہ ڈالنے کا حلف نامہ بھی جمع کروانا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.