وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 ڈسکہ کے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جیت جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے گرل گائیڈز کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ساتھ ریٹرننگ آفیسر پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
انھوں نے کہا کہ ن لیگ اور ریٹرننگ آفیسر کا گٹھ جوڑ رہا، ریٹرننگ آفیسر نے پی ٹی آئی امیدوار کو ناکام بنانے کی سازش کی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خود کو رانا ثناء اللّٰہ کی استاد اور جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی کا اثاثہ قرار دیا۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کا شاہی نوکر پرویز رشید 95 لاکھ کا نادہندہ ہوکر کاغذات نامزدگی مسترد کروا بیٹھا۔
Comments are closed.