کراچی کے حلقے این اے 249 پر الیکشن مہم کے سلسلے میں مریم نواز نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کراچی آ کر براہ راست آپ سے باتیں کرنا چاہتی تھی مگر کورونا کی وجہ سے شہریو ں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حلقے کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم دستیابی کا ہے۔ مفتاح اسماعیل کامیاب ہوئے تو وہ بلدیہ کے ہر گھر تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کراچی کو گرین لائن بس دی جو موجودہ حکومت نے مکمل نہیں کی۔
خیال رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ضمنی انتخاب کے لیے مفتاح اسماعیل کو امیدوار منتخب کیا گیا ہے۔
Comments are closed.