سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے این اے 249 میں بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا، اُن کا کہنا ہے کہ حلقے کے چند علاقے ایسے ہیں جہاں فائرنگ کروائی جاسکتی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا مختلف پولیس اسٹیشنز پر اسٹاف تبدیل کیا جارہا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے سندھ حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کی سیاسی قوت سے خوفزدہ ہوکر الیکشن سے قبل حلقے میں ترقیاتی کام کروائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ تمام باتیں الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لے آئے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 13 سال سے کوئی کام نہیں کیا ہے اور جو پارٹی ایک حلقے کے مسائل حل نہیں کرسکی وہ ملک کے مسائل کیسے حل کریگی۔
انہوں نے کہا کراچی میں کل ہونے والے ضمنی الیکشن میں آٹا اور چینی مہنگی کرنے والوں کو ووٹ نہیں ملیں گے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پولینگ ایجنٹس کو موبائل فون رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ چند پولنگ اسٹیشنزز پر دھاندلی ہونے کا خدشہ ہے، مہاجر کیمپ رانگڑ محلہ اور چند علاقوں میں حالات خراب کروائے جاسکتے ہیں۔
Comments are closed.