مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں شہریوں کے نام پیغام جاری کر دیا۔
لاہور سے ایک بیان کے ذریعے جاری کیئے گئے اپنے پیغام میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے این اے 249 کے عوام سے اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ این اے 249 کے عوام سے اپیل ہے کہ گھروں سے نکلیں، ووٹ کے اپنے آئینی و جمہوری حق کو ذمے داری سے استعمال کریں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عوام ووٹ کی طاقت سے اہل اور دیانت دار قیادت منتخب کر سکتے ہیں۔
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا شہریوں سے یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر اپنا اور اپنے ارد گرد دیگر افراد کا خیال رکھیں۔
Comments are closed.