بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 246: عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض، ریٹرنگ افسر اور پی ٹی آئی وکلا میں تلخی

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے 246 کے ضمنی الیکشن میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کے معاملے پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ریٹرنگ افسر (آر او) کے دفتر پہنچ گئے۔

عمران اسماعیل این اے 246 پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر نبیل گبول کے اعتراض پر قانونی ٹیم کے ساتھ آر او کے دفتر پہنچے۔

آر او نے امیدوار کے ساتھ صرف وکیل کو رکنے کی اجازت دی، اس دوران آر او اور پی ٹی آئی وکلاء کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

اس پر عمران اسماعیل نے دیگر وکلاء کو باہر جانے کی ہدایت کردی۔

نبیل گبول نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی باقاعدہ درخواست ریٹرننگ آفیسر این اے 246 کے پاس جمع کرائی ہے۔

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے 246 کے ضمنی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کروائے تھے۔

نبیل گبول نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی باقاعدہ درخواست ریٹرننگ آفیسر این اے 246 کے پاس جمع کرائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.