بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 245: فاروق ستار ایم کیو ایم کے امیدوار کیوں نہیں بنے؟ خواجہ اظہار نے وجہ بتادی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے این اے 245 پر فاروق ستار کے پارٹی امیدوار نہ بننے کی وجہ کا تذکرہ کردیا۔

کراچی میں جے یو آئی امیدوار امین اللّٰہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پارٹی کی خواہش تھی کہ این اے 245 میں فاروق ستار امیدوار ہوں۔

جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ف) نے بھی این اے 245ء پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے امیدوار معید انور کی حمایت کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کی کچھ شرائط تھیں، جس وجہ سے وہ ایم کیو ایم میں نہیں آئے۔

خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں تمام قیادت کا متفقہ فیصلہ تھا، جس پرعمل کیا، مولانا فضل الرحمان کا بھی شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی دانشمندی کا تقاضہ ہے کہ ایک دوسرے سے نہ لڑیں، شہریوں کا فرض ہے ووٹ کے ذریعے مسائل کے خلاف آواز اٹھائیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے یہ بھی کہا کہ وقت ثابت کر رہا ہے کہ ایم کیو ایم کا فیصلہ درست تھا۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ لاہور میں جو ہو رہا ہے، اگر کراچی میں ہوتا تو ردعمل الگ ہوتا ہے، اگر کوئی آئین کو توڑتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.